۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی اور صوبائی رابطہ سیکرٹری سید گلزار علی شاہ نے موکب زینبیہ پہنچ کر زائرین کرام سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی اور صوبائی رابطہ سیکرٹری سید گلزار علی شاہ نے موکب زینبیہ پہنچ کر زائرین کرام سے ملاقات کی۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کا کوئٹہ میں موکب زینبیہ کا دورہ؛ زائرین سے ملاقات

اس موقع پر زائرین کرام سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا زیارت اربعین امام حسین علیہ السلام مومن کی صفات میں سے ہے۔ امام محمد باقر (علیہ السلام) نے محمد بن مسلم سے فرمایا: ہمارے شیعوں کو حسین بن علی (ع) کی قبر کی زیارت کرنے کی ہدایت کرو، کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ نے ہر اس مومن پر فرض کیا ہے جو حسین (ع) کو اپنا امام مانتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے زائرین کرام کی مشکلات حل کریں۔ زائرین کرام سے بس کرایہ دگنا وصول کیا جاتا ہے۔ جبکہ پاکستان ہاؤس میں زائرین سے پیسے وصول کئے جاتے ہیں جب ان پیسوں کے بدلے زائرین کو خدمات فراہم نہیں کی جاتیں۔ حکومتی اہلکار اور ایف سی اہلکار زائرین کو کمائی کا ذریعہ بنانے سے اجتناب کریں۔ حکومت زائرین کے لئے سہولیات فراہم کرے۔

انہوں نے موکب زینبیہ کے ذمہ داران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کی خدمت عظیم عبادت اور اعزاز ہے۔ موکب زینبیہ کی طرف سے خدام زائرین کی پر خلوص خدمت قابل صد تعریف ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کا کوئٹہ میں موکب زینبیہ کا دورہ؛ زائرین سے ملاقات

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .